سکھر: بلدیاتی انتخابات کیلیے جماعت اسلامی کی تیاریاں

326

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع و سکھر شہر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور طور پر جاری ہیں۔ امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ کی زیر نگرانی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، لوگوں نے اس بار بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی کو کامیاب کرانے کے لیے بھرپور یقین دہانی کرائی ہے، ادھریوسی 1 جیئے شاہ سکھر کے لیے جماعت اسلامی کے پینل کے فارم بحال ہوگئے ہیں، چیئرمین کی نشست کے لیے سہیل احمد قریشی،وائس چیئرمین کیلئے سرفراز احمد صدیقی اور یوسی 6 جیئے شاہ سکھر میں جماعت اسلامی کے پینل پر چیئرمین روشن علی تنیو،وائس چیئرمین ہاشم علی میرانی کے فارم بحال ہو گئے ، جماعت اسلامی کے امیدوران باگڑجی ٹاؤن کے وارڈ نمبر 3 میں فہد علی میمن وارڈ نمبر ایک میںشہاب الدین عرف عبدالستار شیخ نے فارم جمع کروا دیے ہیں، امیدواروں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس بار ان شاء اللہ جیت جماعت اسلامی کی ہوگی۔