مسلم لیگ ق کو سندھ میں تقویت ملی ہے، چوہدری شجاعت

437

لاہور:مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین. مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا، مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے صوبہ سندھ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مستقبل کے اہداف، انتخابات اور تنظیمی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور صوبہ سندھ کی تنظیمی، سیاسی اور دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں سمیت دیگر معاملات سے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کو مکمل بریفنگ دی۔

 اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین  کا کہنا تھاکہ طارق حسن نے مسلم لیگ کو صوبہ سندھ میں فعال کیا ہے جسں سے مسلم لیگ کو بہت تقویت ملی ہے، مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ یوم اپنے دورہ سندھ سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ (ق) سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی قائدین نے صوبہ سندھ میں جاری مسلم لیگ کی کارکردگی کو قابل ستائشں قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ صوبہ سندھ میں ہر سطح پر تعاون کرینگے اس موقع پر طارق حسن. بزنسں فورم سندھ کے صدر سید سفیر الحسن بھی موجود تھے۔