آٹا چکی مالکان کا آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ

456

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں اضافے کے بعد آٹا چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آٹا چکی مالکان آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اضافے کی صورت میں چکی کا آٹا 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر 95 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 26 سو سے 27 سو روپے ہے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی گندم کی فی من قیمت 2750 روپے بتائی جا رہی ہے۔