پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پرآگیا

230
کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (اے پی پی) رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 37 واں بڑاملک پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوار میں پانچویں،ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے، چنے میں ساتویں، گندم وپیاز میں آٹھویں، دھان میں گیارہویں، تیلدارا جناس میں بارہویں اور سبزیات میں سولہویں نمبر پرآگیاہے۔آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی طرف سے گزشتہ چندسالوں میں مختلف فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی75 سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جوموسمی حالات کا بہترمقابلہ کرنے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت کی بھی حامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ ہذا میں تیار کی گئی گندم کی اقسام پاکستان کے 99 فیصد، کماد اقسام 92 فیصد، کپاس اقسام 95 فیصد اور دھان اقسام 88 فیصدرقبہ پر کاشت ہورہی ہیں جوکہ ادارہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ میں پنجاب ایگر کلچرل ریسرچ بورڈ اور انٹر نیشنل اداروں کے فراہم کردہ فنڈز کے ذریعے گندم، کپاس، تیلدار اجناس، دالوں پھلوں اور سبزیوں کی نئی اقسام کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کے کئی منصوبوں پر تحقیقی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی تحقیق کے لیے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور بجٹ کی کمی کے مسائل ہونے کے باوجود ادارہ ہذا کے سائنسدان تمام فصلوں کی نہ صرف نئی سے نئی اقسام کا میابی سے تیارکررہے ہیں۔