پاکستان اسٹاک میں تیزی ، 52فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای100انڈیکس 42600پوائنٹس سے بڑھ کر 42700پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی سے 52.45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھائو کا شکار دیکھی گئی ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42600پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 58.74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42667.32پوائنٹس سے بڑھ کر 42726.06 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 33.46 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16212.92 پوائنٹس سے بڑھ کر 16246.38 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29067.73پوائنٹس سے بڑھ کر 29104.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 9 ارب 1 کروڑ 14 لاکھ 26 ہزار 469 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70 کھرب 76 ارب 75 کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار 130 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 85 ارب 76 کروڑ 48 لاکھ 1 ہزار 599 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو6ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ 79 لاکھ 16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ 4 لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 171 کمپنیو ں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،127 میں کمی اور 28 کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2 کروڑ 19 لاکھ ،سینرجیکو پاک 1کروڑ54لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1 کروڑ14لاکھ ،پاک ریفائنری 1 کروڑ 9 لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میںاتار چڑھائو کے اعتبار سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 51.80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 880.00 روپے ہو گئی اسی طرح 64.11 روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1029.00 روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 81.80 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1010.20روپے ہو گئی اسی طرح 20.99 روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہوکر267.01روپے پر آگئی۔