نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ٹرینیز ہاسٹل کا افتتاح

211
چیف ایگزیکٹوشیل پاکستان وقار صدیقی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محبوب اسلم ہاسٹل کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محبوب اسلم نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں سو ٹرینی ڈرائیورزکی گنجائش والے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اعلیِ میعاری آرام اور رہائشی سہولتیں ڈرائیورز حضرات کی تربیت پر مثبت اثرات مرتب کریں گی شیل پاکستان نے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی نگرانی اپنی فنڈنگ سے تعمیر کیا ہے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان، سی پی او ٹریننگ نسیم شاہ، شیل پاکستان آفیشلز اور موٹروے پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔پچھلے بارہ سالوں میں، تربیتی سہولت نے 212 بیچز میں دو ہزار سے زائد شیل پاکستان ڈرائیورز کو تربیت دی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا شیل پاکستان نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈرائیورز کے نئی سہولیات کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ۔تر بیت حاصل کرنے والے ڈرائیورز کے لیے اضافی رہائش کی اشد ضرورت تھی۔ نیا تعمیر ہونے والا ہاسٹل ٹریننگ کالج میں ڈرائیورز کو جدید ترین تربیت سے مستفید ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔موٹروے پولیس ٹریننگ کالج سے تربیت حاصل کرنے والے ڈرائیورز روڈسیفٹی،سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل محبوب اسلم نے کہا کہ شیل پاکستان کا موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے میں شکرگزار ہیں۔ تقریب میں، شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی نے کہا،”شیل NHMP کے ساتھ ایک ایسے پراجیکٹ کا حصہ بننا جو ہماری شاہراہوں کی حفاظت پر مثبت اثرات ڈالے گا، یقیناَ اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ سڑک کے ذریعے ہائیڈرو کاربن کی نقل و حمل پاکستان میں تیل کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ٹرانسپورٹیشن کے تحفظ کے لیے صنعت کے معیار کو بہتر بنانا ضرروری ہے۔