سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

139

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.51ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.41 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اپریل 2022 میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 707.2 ملین ڈالر رہا جوگزشتہ سال اپریل میں 673.4 ملین ڈالر تھا۔ اپریل میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر5.01 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔