انفنکس نے NOTE 12کے لیے برانڈ ایمبیسڈاعلان کر دیا

428
انفنکس پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سعد شمس اور فیروز خان ایم او یوپر دستخط کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسمارٹ فون برانڈانفنکس اداکار فیروز خان کو NOTE سیریز – NOTE 12 کے نئے ایڈیشن کاحصہ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے، MovenPick کراچیہوٹل میں Infinix اور فیروز خان کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ Infinix ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے کچھ دلچسپ لانے کے لیے پرعزم ہوتاہے اور اس مرتبہ ایک بار پھر برانڈنے فیروز خان کے ساتھ شائقین کے دل جیتنے کے لیے ایک دلچسپ شراکت داری قائم کی ہے۔اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی کا مقصد پاکستان میں سب سے بڑی شراکت داری بنانا اور اپنے حیرت انگیز فون NOTE 12کے لیے ایک زبردست ہائیپ بنانا ہے۔انفنکس پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سعد شمس نے اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ”ہمیں اپنے نئے فلیگ شپ فون NOTE 12 کے لیے فیروز خان کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے اور اس کے ساتھ اپنے صارفین کے لیے مزیدبہترین سروسز فراہم کرنے پر فخرہے۔