جیکب آباد ،جمس اسپتال میں ایمرجنسی کا شعبہ غیر فعال ،مریض پریشان

212

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے جمس اسپتال میں تاحال ایمرجنسی کا شعبہ غیر فعال ،مریضوں کا ادویات نہ ملنے کی شکایات،ایکسرے اور فائبرواسکن مشین بھی خراب،لیبارٹری سے ٹیسٹ تک نہیں ہوتے ،مخصوص ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کا باہر سے مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے لیے مجبور کیا جانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے لیکن تاحال جمس میں ایمرجنسی کا شعبہ فعال نہیں کیا جا سکاہے نہ ہی جنرل اور آرتھو کی سرجری شروع کی جا سکی ہے ،امراض چشم کے آپریشن بھی بند ہیں لیبارٹری تو موجود ہے لیکن کولیسٹرول ،وٹامن ڈی ،ایل ایف ٹی ،بلڈ ،یورین تک کی ٹیسٹ نہیں ہوتی،یرقان کے مریضوں کی پی سی آر بھی بند کر دی گئی ہے ایکسرے اور فائبرواسکن مشین بھی عرصے سے خراب ہے جسے درست نہیں کروایا گیا،او پی ڈی میں مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایات ہیں۔علاوہ ازیں جمس میں مخصوص ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو باہر کی مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے لیے مجبور کرنے کی شکایات ہیں مریضوں کو کہا جا رہا ہے کہ جمس کی مشین اچھی نہیں ہیں اس لیے ٹیسٹ باہر سے کرائے جائیں جمس میں تاحال مسائل برقرا رہیں جن کے حل کی نئے مقرر ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر غلام حسین بروہی سے حل کی امید کی جا رہی ہے۔