محکمہ آبپاشی پانی چور ہے چیئرمین آباد گار ویلفیئر فورم

205

ماتلی(نمائندہ جسارت)آبادگار ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے پھلیلی کینال کے پانی کی چوری کا ذمے دار خود محکمہ آبپاشی کو قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹری بیراج سے نکلنے والی قدرتی نہر پھلیلی کینال کے سسٹم میں پانی کی قلت کا بڑا سبب اکرم کینال کا اپنا مکمل پانی لے جانے سے محروم رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکرم کینال میں پانی کو پورا کرنے کے لیے پھلیلی کینال سے گاجا کٹ سے 500 کیوسک اور علی پور کٹ 1026 کیوسک سے منظور شدہ مجموعی پانی 1526 کیوسک کی جگہ کم و بیش 6 ہزار کیوسک پانی دیا جا رھا ہے۔