ٹنڈوالہیار کے شہری بنیادی سہولیات سے محر وم ہیں،خیرمحمد کھوکھر

169

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اور اپنے وسائل کا بھرپو ر طور پر استعمال کر نے کی اسد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ تعلقہ ناظم سردار حاجی خیر محمد کھوکھر نے میڈ یاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بلدیا تی انتخابات کا موسم شروع ہو چکا ہے اس وقت ٹنڈوالہیار کے شہری تمام تر بنیادی سہولیات سے محر وم ہیں ہمارے دور میں ٹنڈوالہیار کے شہر یوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی تھی اور اپنے وسائل میں رہ شہر کی تعمیر و تر قی کے فنڈ کو استعمال کیا گیا ہم نے اپنے دور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کچرے سے بجلی پیدا کر نے کا پروجیکٹ لیکر آئے لیکن ماضی کے نمائندوں نے اس سے کو ئی فائدہ نہیں اٹھایا عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کو اپنے ضمیر کی آواز پر دیں اور ایسی قیادت کو دیں جو ان کے بنیادی مسائل حل کر نے کے ساتھ ساتھ بچوں کوروزگار پراہم کر سکیں اور ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ایک مؤثر نظام دے سکیں اور تباہ حال صحت ادارے کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کار آمد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہو ں نوجوانوں کو صحت مند بنانے کیلیے پلے گرائونڈزکوآباد کر سکیں بلدیاتی انتخابات میں آزاد اتحاد کے پینل کے تحت پورے ضلع سے ہمارے امیدوار میدان میں ہو ںگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طورپربھی بحران میں مبتلاہورہاہے ،ڈالرکے مقابلہ میں روپے کی قدرمسلسل گررہی ہے،قانون کے نفاذ کی صورتحال بدسے بدتر ہورہی ہے ،ملک میں بیروزگاری، مہنگائی،دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے پھربھی سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کیلیے کوئی راستہ نہیں نکال رہی ہے ،سیاست ہوتی رہے گی پہلے ملک کو بچایاجائے۔حکومت اوراتحادی جماعتوں کو ملک وقوم کے وسیع مفاداورمستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔