انڈونیشیا: پام آئل کی برآمد پر پابندی کیخلاف کسانوں کا احتجاج

315
جکارتا : انڈونیشیا میں پام آئل کی برآمد پر پابندی کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں حکومت کی جانب سے پام آئل کی برآمد پر پابندی کے خلاف کسان سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے 28اپریل کو خوردنی تیل کی قیمتوں اور طلب کو کنٹرول کرنے کے لیے بیرون ملک ترسیل بند کردی تھی۔ مارچ کے دوران مظاہرین نے وزارت اقتصادی امور کے دفاتر کے باہر ریلی نکالی اور حکومت سے خوردنی تیل کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کامطالبہ کیا، کیوں کہ تیل کی برآمد بند ہونے سے کسانوںکو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔