سری لنکا: وزیراعظم نے قومی ائرلائن کی نجکاری کا اعلان کردیا

287
سری لنکا میں مظاہرین حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر پیٹرول پمپ کے باہر لمبی قطار کی ہے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے بدترین معاشی بحران کے حل کے لیے قومی ائرلائن کی نجکاری کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتصادی بحران کے حل کے لیے نئی حکومت اصلاحات کر رہی ہے۔ وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کولمبو میں مظاہرین نے حکومت کے حامی افراد کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یاد رہے کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے جمعرات کو وکراماسنگھے کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔