کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں مٹی کے طوفان کے باعث ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بند کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گرد و غبار کے طوفان سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ ملک بھر میں کئی پروازیں معطل کر دی گئیں اور بندرگاہوں پر آپریشن روک دیے گئے ۔ اس دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں کمی آئی ہے اور پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی ۔