شہری کی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ، دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق

391

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں مختلف حادثات وواقعات کے دوران 2ڈاکوئوںسمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے دیگر واقعات میں 2ڈاکوئوںسمیت 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں شہری کی فائرنگ سے لوٹنے کے بعد بھاگنے والے دو مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ کا تاجر ارسلان اپنے دوست کو لینے اقرا یونیورسٹی کے قریب آیا، وہ دوست کو گاڑی میں بٹھا کر جا رہا تھا کہ ڈکیت لوٹنے کے لیے پہنچ گئے۔ ملزمان نے دونوں سے لوٹ مار کی اور جب جا رہے تھے تو ارسلان نے ان پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک زخمی نے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک ملزم کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی۔ مدعی ارسلان کے پاس لائسنس والا نائن ایم ایم پستول ہے۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹرC-36کے قریب فٹبال گراؤنڈ سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا،اسپتال میں مقتول کی شناخت 26سالہ بلال مسعود ولدنور ضیائخان کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلو م ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے قتل کردیا۔سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ پریشان چوک کے قریب کچرا کنڈی سے 25سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،عزیز بھٹی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم روڈ کنگری ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت50سالہ ریاض ولد محمد اکمل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 40سالہ نعیم ولد ظہور احمد کے نام سے ہوئی،سرجانی ٹائون عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں25سالہ امجدعلی ولد گلاب جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹرک پر آٹے کی بوریاں لدی ہوئی ہیں۔ڈیفنس فیز 06 سلطان مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں55سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے لاش سرد خانے رکھوادی ہے،دوسری جانب سچل تھانے کی حدود صفورہ سچل گوٹھ مروڑہ موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 24سالہ ذوہیب ولد محمد بچل زخمی ہو گیا، شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدو موبائل مارکیٹ قائدآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ محمد نواز ولد محمد عظمت زخمی ہو گیا، اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود سالار گھوٹھ ریلوے برج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ موصمد بچل خاتون دختر دل مراد زخمی ہوگئی ،ملیر سعود آباد پاک اسٹار گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 35سالہ تحسین حسین ولد توفیق حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب گھر کے کچن میں کام کے دوران آگ لگنے سے 25سالہ فاطمہ خاتون زوجہ فیاض جھلس کر زخمی ہوگئی ، زخمی خاتون کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کیاگیا ۔ سائٹ بی تھانے کی حدود خالد انڈسٹری کے سیکورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 35سالہ عبدالرزاق ولد صالح محمد زخمی ہوگیا ۔