ضلع شمالی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے نامزدامیدواروں کااعلان

336

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی نارتھ کراچی ضلع شمالی کے تحت مسجدعمربن عبدالعزیز میںعید ملن انعقاد کیا گیا۔امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواریوسی،چیئرمین اور وائس چیئر مین کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر ناظم علاقہ نارتھ کراچی علی ارشد،نائب ناظم علاقہ آصف محفوظ،جنرل سیکرٹری علاقہ عظیم انوراور سیکرٹری اطلاعات نیک محمد بھی موجود تھے۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی معنم ظفرخان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک تحریک ہے جواللہ کی زمین پراللہ کا نظام قائم کرنا چاہتی ہے،اللہ کا نظام ہی سارے مسائل کا حل ہے۔جماعت اسلامی کی خدمت تاریخی ہے جس نے ماضی میں بھی امانت ودیانت کے ساتھ شہرکی خدمت کی اور مثالی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں نعمت اللہ خان کے دور میں4Kمنصوبہ اپنے وقت پر مکمل ہوجاتا تو آج کراچی شہر میںپانی کی قلت اور بحران کی یہ کیفیت نہیںہوتی۔انہوں نے کہا کہ نامزد امیدوار اپنے اپنے حلقہ جات میں عوامی رابطہ مہم تیزکریں،علاقے کی سطح کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو تیز کریں،آنے والے بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔