پاک نیشنل ہیومن رائٹس کونسل رجسٹرڈ کے الیکشن جمعرات 19 مئی کو ہونگے

335

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک نیشنل ہیومن رائٹس کونسل کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سید الفت شاہ کی صدارت میں مرکزی آفس 214A فائن ہائوس میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد الطاف شاہ۔سیکرٹری فنانس سید جاوید شاہ۔ خواجہ الطاف احمد ممبر۔سید طالب شاہ۔ممبر۔عمران شاہ۔ممبر۔ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے نام کی منظوری کے ساتھ بینک اکائونٹ کی منظوری بھی دی گی اجلاس میں چیئر مین۔جنرل سیکرٹری ۔فنانس سیکرٹری اور 4 ممبر کے الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کے نام سادہ کاغذ پر درخواست بروز جمعرات 19 مئی تک خواجہ امتیاز سر کے پاس جمع کروائیں ۔