سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا

286

کراچی: سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا کر کامران فضل کو نیا نیا آئی جی مقرر کردیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کی تبدیل کا حکم دیا۔

مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران تین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔