دنیا بھر میں دودھ کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا 

439

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خوراک میں دودھ کی افادیت اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن دودھ کی بھرپور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے میں مکمل کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ یہاں پرڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کی ترقی سے بہتری کے وسیع امکانات موجود ہیںجن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں خود کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگکرنا ہوگا۔