جس نے عمران خان کے خلاف سازش کی آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا، حماد اظہر

264

لاہور: سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ جس نے عمران خان کے خلاف سازش کی آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا۔ تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کنونشن سے حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈالر 196 پر پہنچ گیا ہے، ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے، روز روز قومیں اس طرح لیڈر کے لیے باہر نہیں نکلتیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے سازش کی آج سوچتا تو ہوگا۔

اس نے کیا کیا، خوبصورت قابل چہروں کو ہٹا کر کیسے لوگ لگا دیئے، ہمارے دور میں بائس ارب زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں تھی، پوری دنیا میں پاکستان کا گراف اوپر جا رہا تھا، عمران خان روس سے سستے تیل اور گیس کے معاہدے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی روس سے سودا کرتے ٹانگیں کانپنی ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد نے صحت کارڈ متعارف کروایا، اسدعمر نے این سی او سی میں وہ ریکارڈ قائم کیا، پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر آیا۔