والدین  کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں، مفتی منیب

258

کراچی مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور علی عاشق گجر کی والدہ مرحومہ کے تقریب چہلم سے معروف مذہبی اسکالر و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کی بے پناہ عظمت بیان کی گئی ہے،  والدین کی خدمت کو عین عبادت قرار دیا گیا ہے اور اسی طرح والدین کی اطاعت، اللہ اور رسول کی اطاعت کے بعد لازم قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی زندگی میں ان کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لئے نیک اعمال، صدقات، عطیات اور خیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جانا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں مرحومین کے درجات کو مزید بلندی عطا کی جاتی ہے۔