نجی موبائل فون قرضہ ایپس سے 3 کروڑ سے زائدافراد کا مستقبل تباہ

865
i phone

لاہور: نجی موبائل فون قرضہ ایپس نے تین کروڑ سے زائدلوگوں کا مستقبل تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نجی موبائل فون قرضہ ایپس نے سوشل میڈیا  اشتہارات کے ذریعے تین کروڑ سے زائد لوگوں 47فیصد شرح سود پر قرض دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔بروقت قرضہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ صارف کے خاندان اور دوستوں کا اہم ریکارڈ فروخت کردیا جاتاہے۔جس کے خوف سے متعدد معمولی وغیر معمول جرائم کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔مقروض افرادمیں 18سال سے26سال کی عمر کے لوگوں تعداد زائد ہے۔ جو  نجی موبائل فون قرضہ ایپس کے عملے کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہوکر چوری، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتیں کرنے کیلئے تیارہوجاتے ہیں۔گلی محلوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اکثریت مقروض نوجوان کی شامل ہے۔ کیونکہ بروقت ادائیگی نہ کرنے صورت میں قومی شناختی بلاک، پاسپورٹ بلاک جس کی بنا پر صارف نجی موبائل فون قرضہ ایپس کی ہر غیر قانونی شرئط ماننے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب کوئی بھی سرکاری ادارہ ان نجی موبائل فون قرضہ ایپس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کو تیارنہیں۔متعلقہ اداروں کی جانب سے موقف اختیارکیا جاتا ہے یہ معاملہ ہمارے اختیار میں نہیں۔