وزیراعظم کی پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

243
security

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔ سی پیک کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں۔