مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد

169

پشاور: محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن نے مہمند ایجنسی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد مجرم اشتہاری محب اللہ ،احسان اللہ دہشت گردی کے اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے۔اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع مہمند میں دہشت گرد تشکیل کی صورت میں موجود ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2عدد خود کش جیکٹ ،ایک عد د کلاشنکوف مع 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرینڈ، 4 عدد راکٹ لانچر کیگولے اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت محب اللہ، احسان اللہ، افتخار، سمیع اللہ، عرفان، عصمت اللہ ، فرہاد علی، اشتیاق اور عبدالرازق شامل ہیں۔

علاوہ ازیں حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔