لگتا ہے کہ الیکشن کی کال دے دی جائے گی، عمران اسماعیل

343

کراچی:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں، لگتا ہے مئی کے فوری بعد الیکشن کی کال دیدی جائے گی، یہ ملک ان سے نہیں چل سکتا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے، روپیہ ڈبل سنچری کرنے والا ہے،

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، 6 ارب ڈالر ایک ماہ میں خرچ کرچکے، ہمارے کرائم منسٹر ایک ماہ میں 4 غیرملکی دورے کرچکے ہیں، وزیر اعظم کے دورے شارٹ ٹرم عیاشیوں کے سوا کچھ نہیں، یہ لوگ مال سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں، جتنی جلدی انتخاب کی تاریخ آجائے وہ اچھا ہے، بہت جلد بڑی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی سے رابطے نہیں ہیں،

غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی سے رابطے کررہی ہے، ہم نے اپنا پیغام عوام کے پاس لیکر جانا ہے، جب بھی کوئی ہمیں غلام بنانے کی کوشش کرے گا ہم کھڑے ہوں گے، ہمیں امریکا سے نہیں بلکہ پاکستان مخالف پالیسی سے تکلیف ہے، ہم نے دوستی سب سے کرنی ہے، غلامی نہیں کرنی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پہلے بانی ایم کیو ایم اپنی رابطہ کمیٹی کو لندن بلاتا تھا، اب نواز شریف وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کو لندن بلاتا ہے،

یہ تمام ادارے اپنے نوکروں کی طرح استعمال کرتے ہیں، نوکروں کو دبانا یا نوٹ کمانا، اور کوئی تیسرا آپشن نہیں ہے، جو کہتا تھا عمران خان الیکشن کروا آج وہ خود وزیرخارجہ بنا ہوا ہے، ، ہمیں آزادانہ انتخابات چاہیے، انتخابات کو التوا کرنے یا دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اگر دھاندلی سے پاک الیکشن ہوئے تو تسلیم کریں گے

۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ فریال تالپور کے گھر کرپشن کے پیسے تھے اس لیے چھاپہ مارا گیا، ان پر کارروائیاں نواز شریف کے کیے گئے مقدمات پر ہوئیں، حکومت کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں، لگتا ہے مئی کے فوری بعد الیکشن کی کال دیدی جائے گی، یہ ملک ان سے نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ

تحفظ فراہم کرنے والے ادارے وفاق کے ماتحت ہوتے ہیں، عمران خان کو خراش بھی آئی تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی، عمران خان کو کچھ ہوا تو یہ ملک میں رہنے کے قابل نہیں ہونگے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تحریک انصاف کو ہراساں کررہی ہے، حلیم عادل شیخ منتخب اپوزیشن لیڈرہیں،

پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے، رات 2 بجے حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ مرادعلی شاہ جتنے بھی چھاپے کرالیں، یاد رکھیں ہر کارکن عمران خان کے ساتھ ہے، آپ سے ہر ایک چیز کا حساب لیا جائے گا۔