سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ

248

لاہور: ملک بھر میں ڈالر کی بلند ترین اڑان کے بعد شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ کیا گیا اور اس اضافے کے ساتھ صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 450 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ خالص چاندی کی قیمت 1560 روپے کی سطح پر رہی۔