حکومت کااگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

220

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ حکومت اگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت نے اپنی مدت پورے کرنے کا فیصلہ کا مژدہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تباہ حال معیشت کی بحالی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے اصلاحات کی سخت ضرورت ہے، الیکشن میں اصلاحات کے بغیر انتخابات نہ کرائیں جائیں۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کے مستعفی نہ ہونے  کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلی معلومات آنے کے بعد پوزیشن واضح کی جائے گی۔