ڈالر کی قیمت 198 روپے ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

208

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے، منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 198 روپے ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 198 روپے ہوگئی۔

منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔

پیر کے روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

پیر کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔