غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

259

لاہور: ٹریفک پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ کریک ڈائوں کے آغاز سے قبل لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر نمونہ نمبر پولیٹوں کے حوالے سے باقاعدہ وارننگ جاری کی اور انہیں آگاہی فراہم کی تھی۔

کریک ڈائون کے سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے افسران کی شراکت سے 17 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ کریک ڈائون کے حوالے سے سی ٹی او لاہور منظر مہدی کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر سڑکوں پر چلنے والے شہریوں کے آئندہ دو دن چالان کئے جائیں گے جس کے بعد گاڑی مالکان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی اور عدالت سے ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو ماہ قید کی سزا دلوائی جا سکے گی۔