چین کے اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹر نے پہلی پرواز مکمل کر لی

518

نان چھانگ: چین کے سول مقاصد کے لئے مقامی طورپر تیار کردہ اے سی 313اے بڑے ہیلی کاپٹر نے منگل کو کامیابی کے ساتھ پہلی پرواز مکمل کر لی۔ ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چا ئنہ نے اعلان کیا ہے کہ 13 ٹن کلاس کے بڑے ہیلی کاپٹر نے پہلی پرواز مشرقی صوبہ جیانگشی کے جنگدی زین میں ایئرپورٹ پر مکمل کی، جو چین کے فضائی ایمرجنسی نظام کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کے مطابق پہلی پرواز کے بعد اے سی 313اے کا ترقیاتی کام اب فلائٹ ٹیسٹ فیز کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-2025) کے دوران سرٹیفکیٹ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے اور اس کے بعد ما رکیٹ میں صارفین کی خد مت کے لئے پیش کیا جا ئے گا۔

اے سی 313اے ایک بڑا فضائی وہیکل ماڈل ہے جو خصوصی طور پر ملک میں فضائی امدادی مشن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چا ئنہ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے ملک میں قومی ایمرجنسی ریسکیو نظام اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔