خیبر پختونخوا میں انصاف فوڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری

649
Food Card

پشاور: خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے صحت انصاف کار ڈ کی کامیابی اور بہترین کارکردگی کی طرز پرعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اورانقلابی قدم اٹھاتے ہوئے انصاف فوڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

صحت کارڈ کے بعدخیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے انصاف فوڈ کارڈ میں بھی پہل کی اور مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو ریلیف دیاجس کے تحت مستحق گھرانوں کو ماہانہ2100روپے سبسڈی دی جائے گی جس سے 50لاکھ افراد مستفید ہوں گے جبکہ اس پر مجموعی لاگت تقریباً26 بلین روپے آئے گی جو سبسڈی کی مد میں حکومت خیبر پختونخوا برداشت کرے گی۔مجوزہ اسکیم کی مستحقین کے انتخاب کیلئے احساس پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔

مذکورہ کارڈکے اجراءکیلئے بینک آف خیبر کے ساتھ معاہدہ کرکے اے ٹی ایم کی طرز پرکارڈ جاری کیا جائے گا جس پر عملی اقدامات جولائی2022ءسے ہوں گے۔