ـ 19ویسٹ بری قومی سینئرز اینڈ جونیئر ٹینس چمپئن شپ کا شاندار آغاز

298

کراچی (اسٹاف رپورٹر)19 ویسٹ بری قومی سینئرز اینڈ جونیئر ٹینس چمپئن شپ کا شاندار آغاز ماڈرن کلب کے ہارڈ کورٹس پر ہو گیا، رشید ملک، پاکستان کے ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان اور اسد زمان ٹاپ سیڈ انڈر 16,18 سنگلز بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کراچی پہنچ گئے، مینز سنگل پہلا راؤنڈ آصف چانڈیو نے محمد سفی رضا کو1- 1,6-6 سے زیر کیا۔ عامر ممتاز نے سلمان احمد کو 2-6, 6-3, 10-8 سے شکست دی ،احسن زوار نے عمر انعام کو 7-6, 4-6, 10-12 سے اسکوارڈن لیڈر سعد نے سید دانیال کو 0-6, 1-6 سے محمد ارشد نے اساد شیخ کو 4-6, 6-4, 10-8 سے محمد علی نے محمد فیض طاہر کو 0-6 , 1-6 سے ارشد شاہد واک اوور میجر عمر عجاز مصطفیٰ علی نے ملک حسنین کو 1-6 ,1-6 سے شکست سے دوچار کیا۔ انڈر 16 سنگلز پہلا راؤنڈ تیمور انصاری نے دانیال حلائی کو 2-6, 1-6, انڈر 14 سنگلز کوالیفائنگ راؤنڈ ما حد شہزاد نے جبران شاہ کو 2-4, 1-4, سے انڈر 14 سنگلز پہلا راؤنڈ احسن احمد نے لاریب احمد شمسی کو 1-4, 3-5 سے درف داس نے تیمور انصاری کو زیر کیا۔