اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

251
ابوظبی: اسرائیلی صدر آئزک ہرتسوگ اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) غرب اردن کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان داؤد زبیدی دم توڑ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق زبیدی کو 2روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا،جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ داؤد زبیدی کا ایک بھائی زکریا زبیدی اسرائیلی جیل میں قید ہے۔ا س کی ماں اورایک بھائی کو اپریل 2002ء میں اسرائیلی فوج نے کر شہید کردیا تھا۔ادھر اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس میں فلسطینی خاندان سے مکان مسمار کرادیا۔ بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے صور باہر میں فرج دبش خاندان نے خود ہی اپنا مکان مسمار کیا، کیا تاکہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکان کی مسماری پر جرمانہ سے بچ سکیں۔دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرتسوگ متحدہ عرب امارت پہنچ گئے،جہاں انہوں نے نئے اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔