روم ویمنز ٹینس، ایگا نے لگاتار 5ویں ٹرافی جیت لی

187

روم(جسارت نیوز) ایگا سوائیٹک نے روم ویمنز ماسٹرز میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار پانچویں ٹرافی اپنے نام کرلی۔اٹالین ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبرون ایگا نے تیونس کی اونس جبیور کی کہانی ختم کی، ان کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6 رہا، یہ ان کی لگاتار28 ویں میچ فتح بھی شمار ہوئی جس کے بعد انھوں نے مسلسل میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، گزشتہ دنوں انھوں نے سرینا کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔