بھارت: آسام،کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں مزید بارش کا انتباہ

313
دسپور: بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک جام ہوگیا ہے‘ متاثرہ مقامات سے شہریوں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں بارش اور سیلاب کے بعد مزید ریاستوں میں بھی شدید بارش کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال، سکم، کیرالہ، مہے اور لکش دیپ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تمل ناڈو اور کرناٹک میں سیلاب سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، ہریانہ، دہلی، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی بار درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اس قدر شدت اور اچانک موسم بدلنے کے رجحانات اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے اپنا اثر دکھارہی ہیں۔