ـ20سال بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور کلبز کے ایچ اے کے ساتھ متحد

210

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ کے ایک اعلی سطح اجلاس کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان کی زیر صدارت ہوا، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس کی خاص بات 20 سال بعد کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹ اور کلبز کے عہدیداروں کا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا تھا۔ اجلاس میں 50 سے زائد کلبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، حیدر حسین کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ پی ایچ ایف کے ویژن کے مطابق ہے، اس چمپئن شپ سے ہاکی کو ایک نئی زندگی ملے گی، پاکستان آرمی نے قومی کھیل کے فروغ میں ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے تاہم اس مرتبہ گراس روٹ لیول پر ہاکی ایونٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلح ادارے پاکستان ہاکی کے ساتھ ہیں۔ اجلاس کے دوران سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ارشاد حیدر اور صغیر حسین نے ایونٹ کی کامیابی کے لئے کے ایچ اے کا بھرپور ساتھ دینے اور پی ایچ ایف کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کا عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کی میزبانی ایونٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر و سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق ان کے ساتھ گلفراز احمد خان، ڈاکٹر ایس ماجد، اعجاز الدین، ریاض الدین، جاوید اقبال، ارشاد حیدر، صغیر حسین، ابوذر امراؤ، امتیاز الحسن، رانا نزاکت، زاہد اقبال، پرویز اقبال، تسنیم عثمانی، عرفان الحق، آلے حسن، محسن علی خان، اسد ظہیر، ماجد رفیق، زبیر احمد، محمد علی جعفری، عادل عسکری، اور مزمل حسین کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں آرگنائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے، جبکہ سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی اپنی ٹیم اولمپیئن افتخار سید، خرم عارف(کے ڈی اے ) فیصل اسمعیل، اسد قریشی، تسنیم عثمانی کے ساتھ چیمپئن شپ کے دوران چیف آبزرور کے فرائض انجام دیں گے۔ میجر شاہ نواز خان، میجر محمود لغاری، عامر عزیز اور اعظم خان ڈسپلنری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں مختلف کلبز کے عہدیدار اورسابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوںلئیق لاشا ری ، عرفان الحق، شارق رضوی، محمود علی خان، اسد قریشی، خالد جونیئر، عاصم خان، علی اذلان خان، عرفان طاہر، فیصل اسمعیل، طارق نیازی، سرفراز اسلم، منصور حیدر، محمد ندیم، واحد حسین، اسد ظہیر، محسن علی خان، راجا انور کمال، فرحان احمد، جاوید علی، ملک شہزاد، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، عظمت پاشا، عنصر، آصف رضا، ذیشان امتیاز، اور معین عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔