کھیل نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھتے ہیں ،اسد حنیف

187

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے ،گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس فار آل ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کریں گے ،ان خیالات کا اظہارآل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حنیف نے اسپورٹس فار آل ایسوسی ایشن کے چیئر مین شاہد ہاشمی سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر محمدعلی بھی موجودتھے۔ شاہدہاشمی نے اسد حنیف کو ایسوسی ایشن کی اب تک کی کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیا اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ اسد حنیف کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے بھی غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے اور جو لوگ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں کام کرتے ہیں دراصل وہی لوگ اسپورٹس کی حقیقی معنوں میں خدمت کرتے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ گراس روٹ لیول پر مطلوبہ نتائج حاصل کر کے ہی ہم نوجوانوں کو سماجی اور معاشرتی برائیوں سے دوررکھ سکتے ہیں،اس موقع پر اسپورٹس فار آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی سطح پر کام کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ہماری کوشش ہے کہ تمام کھیلوں میں گراس روٹ لیول پر مستقل اور جامع کام کیا جائے۔