ٹنڈومحمدخان :مقدمات میں ڈفیکٹس کو درست کرنے کے حوالے سے سیمینار

150

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عبداللہ میمن کی ہدایت پر ایس ایس پی آفیس میں مقدمات میں سزاؤں کی تعداد کو بڑھانے اور مقدمات میں پیش نظر ڈفیکٹس کو درست کرنے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں پبلک پراسیکیوٹر شفیق احمد سومرو نے دیگر پراسیکیوٹرز کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی قانونی رائے سے آگاہ کیا ، اس کے علاوہ ڈی ایس پی عارف پرویز سولنگی ، ڈی ایس پی اورنگزیب عباسی اور ڈی ایس پی کمپلین سیل انچارج لیگل عبدالرحیم خاصخیلی ، انچارج انویسٹگشن سیل سمیت تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شفیق احمد سومرو اور انچارج لیگل ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں میں زیر التواع مقدمات کی صحیح نمونی سے پیروی کی جائے شواہد کے معیار کو بہتر بنایا جائے ،مقدمات کی صحیح طریقے اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے اور اصل ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جائے۔