فوج کی کردار کشی کے پیچھے سیاستدان ہیں، این پی سی آئی ایچ اے

118

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) این پی سی آئی ایچ اے آفس تعلقہ ٹنڈوآدم و ضلع سانگھڑ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والوں کی پرزور مذمت محب وطن پاکستانی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاک فوج کی کردار کشی کے پیچھے مفاد پرست قوم پرست اور ملک دشمن سیاستدانوں کا ہاتھ ہے۔22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے این پی سی آئی ایچ اے ضلعی سانگھڑ کے سینئر وائس چیئرمین ناصر قریشی، جنرل سیکرٹری مظہر علی چانڈیو، وائس چیئرمین دانیال خلجی، تعلقہ چیئرمین عدنان ملک،تعلقہ صدر امتیاز خاصخیلی، وائس چیئرمین شاہنواز چانگ سینئر نائب صدر صداقت قریشی، جنرل سیکرٹری اسلم مغل، نائب صدر حنیف شیخ انفارمیشن سیکرٹری کاشف پہنور، خزانچی آصف ملک،وائس چیئرمین کاشف ملک، یونس قریشی، دانش ملکاور اشکوک کمار و دیگر کی قیادت میں این پی سی آئی ایچ اے تعلقہ ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ آفس سے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ریلی میں پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے ۔اس موقع پر این پی سی آئی ایچ اے عہدیداران نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی اور عوام کے درمیان کوئی دوری نہیں نہ ہی پاک فوج کے سپاہیوں اور افسران میں دوریاں ہیں بلکہ ایک چٹان کی مانند پاک فوج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ارض وطن کی دفاع کے لیے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی تھی اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی این پی سی آئی ایچ اے ضلعی سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری مظہر علی چانڈیو نے کہا کہ چند مفاد پرست، ملک دشمن، قوم پرست اور سیاستدان سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کی کردار کشی کر رہے ہیں جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاپاک فوج 22 کروڑ پاکستانیوں کی دھڑکن ہے پوری قوم آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔