ٹنڈوالٰہیار،چیئرمین بلاول زرداری کے اعزاز میں ویلکم ریلی نکالی گئی

146

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سابقہ ضلعی چیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری اور سابقہ ضلعی کو ونسل کے ممبر مخدوم معر وف ولہاری کی قیادت میں ولہاری سے سیکڑوں لوگوں اور گاڑیوں پر مبنی ویلکم چیئرمین بھٹو زرداری ریلی نکالی گئی اور پی پی پی کارکنان کی جانب سے ویلکم بلاول ویلکم، جیے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے فیضا گونجتی رہی جبکہ جیالوں اور شہریوں نے ملک کے سب سے کم عمر وزیرِخارجہ کی تصاویر والے استقبالی پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین کا فقید المثال استقبال کرنے کے لیے مختلف علاقوں سے بھی جیالے ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیںجو کراچی ائرپورٹ پر اپنے چیئرمین کا شاندار استقبال کے لیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابقہ چیئر مین مخدوم علی محمد ولہاری نے کہا کہ ویلکم ریلی کا قافلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے وزیرخارجہ بننے کے بعد پہلی بار آمد پر والہانہ استقبال کیلیے کراچی ائرپورٹ جا رہا ہے جہاں چیئر مین کا شاندار ویلکم کر یں گے۔ انہوں نے کہا ٹنڈوالہیار پاکستان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، ہم اپنے چیئرمین بلاول زرداری کو ملک کا نوجوان وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آمد پر ویلکم کر نے کے لیے جا رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بہت جلد بلاول کی قیادت میں تیزترین ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ان کی سیاسی بصیرت کی بدولت آج سلیکٹڈ سے ملک کوبچالیاگیا ہے سندھ کے جیالے آج کراچی کی سرزمین پراپنے چیئرمین کاوالہانہ استقبال کرنے کے لیے منتظرہیں آج ایک مرتبہ پھر18اکتوبر 2007ء کی طرح جیالوں کاٹھاٹھیں مارتاسمندردیکھے گا۔ چیئرمین بلاول زرداری ملک کے ذہین ترین وزیرخارجہ بنے ہیں۔وہ ہم سب کی امید ہیں۔ پاکستان بہت جلد بلاول کی قیادت میں تیزترین ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ان کی سیاسی بصیرت کی بدولت آج سلیکٹڈ سے ملک کو بچالیاگیاہے بلاول زرداری غریب عوام اور مزدوروں کوان کے جائزحقوق دلائیں گے۔ آج کراچی ویلکم بلاول ویلکم کے نعروں سے گونج رہاہے سندھ کی ترقی ہویاملک کی ترقی اصل ویژن بلاول زرداری کے پاس ہے۔سلیکٹڈ نے معیشت ہویاخارجہ پالیسی ہرمیدان میں تباہی کردی تھی۔چیئرمین بلاول زرداری جلد پاکستان کواپنے ناراض دوست ممالک سے اپنی ذہانت سے دوبارہ دوست بنائیں گے۔ اس موقعے سید جان محمد شاہ، عبدالغنی ہکڑو، محمد اصغر اوٹھو، عبدالرزاق جروار ملک عبدالغفار ، عبدالرزاق عمرانی سمیت سیکٹروں کارکنان موجود تھے۔