میرپورخاص،چیکنگ کے دوران ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق

137

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیکنگ کے دوران ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ میرپورخاص میں ٹنڈوآدم روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے اور ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی یاسین بھٹو نے آنے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ گیا اور ٹرک کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ٹائون پولیس نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ٹرک ڈرائیور ممتاز کا کہنا ہے کہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔