جیکب آباد ،پولیس نے آئی ٹی انچارج کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لے لیا

237

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی انچارج کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا گیا ،انکوائر ی مقرر۔ جیکب آباد پولیس کے آئی ٹی انچارج شفاعت اعوان کی ناقص کارکردگی کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس نے انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں جس پر ڈی ایس پی شکایتی سیل تحقیقات کریں گے۔منگل کے روز فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔ نذیر احمد ،عظیم سومر،نور اسلام و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے مسروقہ موبائل فون کا عرصہ ہوا شکایت درج کی گئی تھی لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،موبائل نہ ہی ٹریس کیے گئے ہیں اور نہ ہی برآمدکیے گئے ہیں۔