میرپورخاص،پیپلزپارٹی کے بلدیاتی امیدواروں نے ملاقاتوں کا آغاز کردیا

159

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی جانب سے بیٹھک اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا ،انتخابی حلقے میر شیر محمد خان ٹالپر کی یونین کمیٹی نمبر 8 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار حاجی محمد علی کے گھر بھی علاقہ مکینوں کا رش لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورخاص میں بھی میدان سجے گا اور تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار اس انتخابات میں حصہ لیں گے پیپلز پارٹی کی جانب سے اس بار بلدیاتی انتخابات میں انتخابی حلقے میر شیر محمد خان ٹالپر کی یونین کمیٹی نمبر 8سے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت اور علاقے میں اپنی نمایاں پہچان رکھنے والے حاجی محمد علی کو چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا ہے حاجی محمد علی نے اپنا نامزدگی فارم بھی جمع کرادیاہے بطور چیئرمین کے امیدوار حاجی محمد علی کی نامزدگی پر ان کے انتخابی علاقوں جن میں نور شاہ کالونی،ٹاٹا مل،میر کا پلاٹ،نائی پاڑا،چاکی پاڑا ،شاہی بازار اور دیگر شامل ہیںکی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انتخابات میں اپنے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ بہت اچھا فیصلہ کیا ہے کہ ہماری یونین کمیٹی سے ایک ایسے انسان کو ٹکٹ دیا ہے جو خدا ترس ہے اور وہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے اور میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کروں گا۔