پیٹر ولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ

203

اسلام آباد (اے پی پی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل 2022 کے دوران سالانہ بنیاد پر30فیصد اضافہ ہوا ۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار محمد اقبال جاوید کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل 2021 کے مقابلے میں اپریل 2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 30فیصد جبکہ مارچ 2022 کے مقابلے میں اپریل 2022 میں 19فیصد اضافہ ہوا ، اس دوران پٹرول کی فروخت کاحجم بڑھ کر 0.77 ملین ٹن رہا ، اس طرح اپریل 2021 کے مقابلے میں اپریل 2022 کے دوران پٹرول کی فروخت 14فیصد بڑھی ، تاہم مارچ 2022 کے مقابلے میں اپریل 2022 میں فروخت میں ایک فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔