کلفٹن میں بااثرافراد نے رہائشی اپارٹمنٹ میں کمرشل مارکیٹ بنالی

534

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں بااثر افراد نے رہائشی اپارٹمنٹ میں کمرشل مارکیٹ بنا کر قبضہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احکامات پر اب تک عمل درآمد نہ ہو سکا تمام انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث رہائشی بلڈنگ میں بھی دکانیں قائم کر دی گئیں ہیں اس ضمن میں کلفٹن کے علاقہ میں واقع علی ریحانہ اپارٹمنٹ بلاک فائیو کے باہر غیر قانونی دکانیں بنائی گئی جس کے باعث رہائشیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار دکانوں اور گودام کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی اہلیان علی ریحانہ کے رہائشیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ, ڈی جی ایس بی سی اے، کمشنر کراچی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ریحانہ اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور غیر قانونی دکانوں اور گوداموں کو مسمار کیا جائے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کریںگے۔