عمران خان جلسوں میں تنقید نہیں‘کارکردگی بتائیں‘ناصر شاہ

290

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔آج عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر اخباروں میں وائٹ پیپر شائع ہوا ہے اس کا جواب تو دیں۔عمران خان کے اپنے وزرا نیب زدہ تھے اور ضمانتوں پر تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اسٹوج ہیں کہ اپنی حکومت اپنے ہاتھوں سے گنوائی۔اب در در کے دھکے کھا کر دہائیاںپھر رہے ہیں۔عمران خان کو پتا ہونا چاہیے کہ سندھ پولیس کی کارکردگی پنجاب سے اچھی تھی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ آصف زرداری پر اس لیے غصہ ہے کہ اس نے عمران کو حکومت سے مکھی کی طرح نکال کر پھینکا۔عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔