مولانا ہدایت الرحمن کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے‘عبدالحلیم

253

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالحلیم بلوچ نے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو گوادر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادر میں پرامن طور پر حق دو گوادر مہم چلا رہے ہیں اور گوادر کی عوام ن کی پشت پر کھڑے ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے طویل دھرنا دے کر گوادر کی عوام کو متحد کیا ہے ۔بلوچستان پہلے ہی احساس کمتری کا شکار ہے اور وہاں کے عوام کو سیکورٹی فورسز اور حکومت پاکستان سے شکایات ہیں جنھیں دور کیا جانا چاہیے لیکن افسوسناک عمل یہ ہے کہ سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے ناصرف یہ کہ مولا نا ہدایت الرحمان کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ ان سے سیکورٹی بھی واپس لی جارہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک عمل ہے ۔بلوچستان میں پہلے ہی بین الاقوامی ایجنسیاں سرگرم عمل ہے ایسے میں اگر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمے دار سیکورٹی ایجنسیاں اور حکومت پاکستان ہوگی ۔