یوکرینی افواج نے روسی حملے کو روکنے کیلئے ڈیم کھول دیا

237

کیف: یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے گاوں میں ڈیمیڈیو میں یوکرینی افواج نے جنگ کے آغاز پر روسی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کو روکنے کے لیے جان بوجھ کر ایک ڈیم کھول دیا تھا، جس کی وجہ سے دریائے ارپن میں  سیلاب آگیا اور ارد گرد ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی تھی۔

یوکرینی فوج کے اس اقدام کے بارے  میں ایک یوکرینی شہری نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پرمیڈیا کو بتایا کہ یقیناً، یہ اچھا اقدام تھا۔‘ شہری نے مزید کہا کہ’کیا ہوتا اگر روسی افواج چھوٹے دریا کوعبور کرنے میں کامیاب ہو جاتی اور پھر کیف کی طرف جاتی؟‘ایک اور شہری نے بھی اپنی شناخت  ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کچھ کھیتوں میں ایک تہائی سے زائد پانی بھر گیا۔

‘رپورٹ کے مطابق، تقریباً دو ماہ بعد تک بھی اس گاؤں کے لوگ اب بھی سیلاب کے بعد کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہے تھے، اِدھر اْدھر گھومنے پھرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے تھے اور جو بھی خشک زمین بچ گئی تھی اس میں پھول اور سبزیاں لگا رہے تھے۔