محفوظ سمجھے جانے والے بحریہ ٹائون کے گھروں میں چوریاں معمول بن گئیں

162

کراچی:بحریہ ٹائون میں گھروں میں چوریاں کرنے والا سٹی گینگ متحرک ہونے کا انکشاف ہواہے،علاقے میں چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔بحریہ ٹائون کے ایک گھر میں نامعلوم ملزمان گھر کا صفایا کر گئے اس سے قبل علی بلاک میں شادی کے گھر میں بھی چوری واردات ہوئی تھی۔آئے روز کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے خلاف رہائشیوں میں غم و غصہ بڑھنے لگا ہے۔بحریہ ٹائون کی سیکورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کو بھی منع کردیا ہے۔ متاثرہ شہری نے گڈاپ تھانے میں واقعے کی درخواست جمع کروادی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سٹی پر سوار 4 رکنی ملزمان واردتیں کر رہے ہیں۔

واردتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق بہت سے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ناقص فوٹیجز ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ملزمان کی شناخت کا مسئلہ بن رہا ہے۔ گرے رنگ کی مشکوک سٹی گاڑی میں سوار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔