سندھ ہائی کورٹ کاعمارت کی بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم 

327

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 90 گز کی زمین پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف عمارت کی بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیاہے۔ پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد بلاک ون میں 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر بڑا فیصلہ دیتے ہوئے تمام پورشنز کے بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنزکی سب لیز سے بھی روک دیا۔ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈی جی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔